ملتان؛ غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، دو میڈیکل سٹور سیل

83

ملتان ،2فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ بغیر لائسنس اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دو میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا ہے جبکہ ایک میڈیکل سٹور کے مالک کا چالان کر دیا گیا ہے۔

کھوکھر میڈیکل سٹور اور سٹی فارمیسی کو ڈرگ لائسنس نہ ہونے پر سیل کیا گیا جبکہ سلیمان میڈیکل سٹور کے مالک کو سیل پرچیز کا ریکارڈ نہ ہونے کی بناء پر چالان کیا گیا۔اس کے علاوہ غیر معیاری ہونے کے شُبہ میں تین ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،تمام کارروائی ڈرگ ایکٹ کے تحت کی گئی۔