ملتان:شہر میں جاری بے ہنگم  تعمیرات روکنے کے لئے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ 

64

ملتان 8فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار کی اجلاس میں شریک ہونے میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ایم ڈی اے، تحصیل کونسل کے افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کمیٹی کے اجلاس میں پیش کئے گئے کمرشل بلڈنگز کے نقشوں پر تحفظات کا اظہار  کیا ۔

ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا سیٹ بیک اور پارکنگ کے بغیر کسی بلڈنگ کا نقشہ منظور نہیں ہو گا اور کہا پلازے اور میرج ہالز کے قیام کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی جائےانتہائی رش والے مقامات پر میرج ہالز قائم کرکے عوام کو عذاب میں ڈال دیا گیا ہےعامرخٹک نے کہا کہ میرج ہالز کے باہر روڈ پر خوشی کے ڈھول بج رہے ہوتے ہیں اور ایمولنس ٹریفک جام میں پھنسی ہوتی ہے اور کہا ٹریفک جام کے مسائل کی وجہ سے شہری انتظامیہ کو برا بھلا کہتے ہیں شہر کی مصروف شاہراہوں پر کمرشل بلڈنگز  اور میرج ہالز کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گیعامر خٹک نے کہا کہ مختلف محکمے مصروف شاہراہوں کی نشاندہی کریں تاکہ میرج ہالز بین کئے جا سکیں کمرشل اداروں کے لئے کشادہ پارکنگ اور سیٹ بیک کی شرط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کے بعد پارکنگ کی جگہ کو دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔