ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ایم اے جناح روڈ اور شیدی لال پل کے ایریا میں گزشتہ روز بھاری مشینری کے ذریعے خصوصی صفائی آپریشن

78

ملتان، یکم فروری(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ایم اے جناح روڈ اور شیدی لال پل کے ایریا میں گزشتہ روز بھاری مشینری کے ذریعے خصوصی صفائی آپریشن کیا۔چوک کمہاراں والا سے نگانہ چوک تک روڈ کی مکمل سکریپنگ کی گئی اور شاہراہ کے ڈیوائیڈر اور دونوں طرف فٹ پاتھ سے تمام مٹی سمیٹ لی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہ کے اطراف میں تمام ملبہ بھی اٹھا لیا گیا ۔فلائی اوور کے ساتھ سکریپنگ بھی گئی اور مٹی گردہ صاف کر لیا گیا۔صفائی اور پانی کے چھڑکاو سے قصوری چوک سے نگانہ چوک تک شاہراہ کا رُخ ہی بدل گیا۔اسی طرح شیدی لال برج کو پانی سے مکمل طور پر دھویا گیا اور جرج کے دونوں طرف سڑک کے ساتھ کچرا اور ملبہ اٹھا لیا گیا۔