ملتان ؛بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ اور سدرن پنجاب اسکواش لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی

63

 

ملتان، 11فروری(اے پی پی ): بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ اور سدرن پنجاب اسکواش لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ،انٹرنیشنل اسکواش لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی۔ اسکواش لیگ کا انعقاد حکومت پنجاب، بلوچستان، پاکستان سکواش فیڈریشن اور بی آئی ایس ایل کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ اسکواش لیگ کی کامیابی کے لئے پرعزم اور کھلاڑی بھی پُرجوش ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر سے ڈی ایچ اے اسکواش کورٹ جانیوالی شاہراہ چمکا دی گئی ہے ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا اسپیشل صفائی اسکواڈ ایک ہفتہ سے مختلف روٹس پر صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہے اور  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ مثالی صفائی کے لئے کوشاں ہے ،اس سلسلے میں ائر پورٹ روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ اور دمدمہ کے مقامات بھی نکھر گئے ہیں  اور  شاہراہوں پر پانی کا مسلسل چھڑکاو جاری و ساری ہے ۔  پورے روٹ پر شاہراہ کے دونوں طرف چونے کی لائنیں لگا دی گئیں ہیں  اور بوسن روڈ کے اطراف سے ویسٹ اور تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ہے جبکہ درخت تراشنے اور پھولدار پودے لگانے کا کام بھی جاری و ساری ہے۔