ملتان، یکم فروری (اے پی پی ): طرف مبارک دوئم میں ٹائیفائیڈ سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی ایچ سی ایچ او یونیسف عاصم بھٹہ اور سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے واک سے خطاب میں کہا کہ یکم فروری سے 15فروری تک ٹائیفائیڈ کی مہم کو موثر بنانے کیلئے شہری ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، ٹائیفائیڈ جیسے موزی مرض کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر اویس فرید قریشی، میڈم شبانہ نے کہا کہ 9ماہ سے 15سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے ضرور لگائیں تاکہ بچے اس موذی مرض سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں ، پولیو کے خاتمے کیلئے جس طرح شہریوں نے ساتھ دیا وہ قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم میں علماء کرم، سول سوسائٹی کے لوگ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
اس موقع پر میاں اویس فرید قریشی، ثمن ناز، شازیہ اسلم، صائمہ خان، محمد عمار، محمد علی، میاں اسید، میاں احمد ودیگر شریک تھے۔