ملتان: حکومت پنجاب، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے شروع کی کی گئی مہم کامیابی کی طرف گامزن ہے

85

ملتان، 11فروری(اے پی پی ):ڈھول کے ذریعے  منادی کا فن سائنسی دور میں بھی مقبول ہے۔ٹائفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگانے کیلئے آگاہی مہم کے لئے یونیسف نےڈھول بجانے والوں کی خدمات حاصل کر لیں۔ٹائفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم ڈھولچیوں کے ہمراہ جھگیوں میں پہنچی تو بچے ،بوڑھے،مرد اور عورتیں ڈھول کی ڈھم ڈھم پر کھچے چلے آئے۔ بچوں نے ٹائفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگوائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔حکومت پنجاب، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے شروع کی کی گئی مہم کامیابی کی طرف گامزن ہے۔مہم کے دوران97 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔اب تک 7 لاکھ24 ہزار بچوں کو ٹائفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگا دئے گئے ہیں۔9 ماہ سے15 سال کی عمر کے بچوں کو ٹائفائیڈ کے ٹیکے لگانے کی مہم15 فروری تک جاری رہے گی۔