ملتان ،02 فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سپورٹس کے بجٹ بارے جائزہ اجلاس ہوا پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار عامرقریشی اور چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان بھی شریک ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی شامل ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس فنڈ کے لئے بلدیاتی اداروں سے ایک فیصد فنڈ طلب کرلیا ڈی سی نے کہا کارپوریشن،تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز سپورٹس کے لئے1فیصد بجٹ مختص کرنے کی پابند ہیں اور کہا کھیلوں کے لئے مختص بجٹ کسی دوسری مد میں استعمال نہیں کیا جاسکتا عامر خٹک نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے اور کہا بلدیاتی اداروں سے حاصل ہونیوالے بجٹ سے سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا ڈی سی نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی فنڈز خرچ کئے جائیں گے پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے اور کہا عالمی وباء کے خاتمہ اور ویکسین کی آمد کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں ندیم قریشی نے کہا کہ عام خاص باغ میں کراٹے سنٹر کی عمارت کی تعمیرو مرمت کی جائے گی کڑی جمنداں میں سپورٹس گراونڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان نے کھیلوں کے میدان میں بڑے نام پیدا کئے ہیں اور کہا کھیلوں کو فروغ دینے سے نیا ٹیلٹ سامنے آئے گا۔