ملتان ،03 فروری (اے پی پی ):تحصیل شجاع آباد میں ٹائفائیڈ سے بچاؤکے لئے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے ،ضلع کی 65 اربن یونین کونسلوں میں مہم بڑی زور و شور سے جاری ہے۔ضلع ملتان میں10 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم15 فروری تک جاری رہے گی۔یہ مہم یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کے دوران5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں ۔
شجاع آباد اربن اے 95 محلہ خواجگان میں مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کے ورکر لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ گلی محلوں میں اعلانات کررہے ہیں ، 9 ماہ سے15 سال کے بچوں کوٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسین کے ٹیکے لگاجا رہے ہیں اور گھر گھر جا کر جانچ پڑتال بھی کررہے ہیں تاکہ کوئی فرد اس مہم سے محروم نہ ہو اور جانچ پڑتال کے بعد گھر کے دروازے پر مارکنگ بھی کررہے ہیں۔
والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوا کرذمہ داری کا ثبوت دے۔