ميرپورخاص ؛عورتوں اور بچوں کے حقوق اور درپیش مسائل کی  آگاہی کیلئے   سیمینار کا انعقاد

65

 

ميرپورخاص، 04  فروری(اے پی پی ): ڈی آئی جی میرپورخاص رینج زولفقار لاڑک کی ہدایات پر عورتوں اور بچوں کے حقوق، خودکشی، خواتین اور بچوں سے متعلق درپیش مسائل کی  آگاہی کیلئے   سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ایس ایس پی میرپورخاص، وکلا ، پراسیکیوٹر، نمائیندہ سوشل ویلفیئر، سوشل میڈیا پرسن، پولیس افسران، سول سوسائٹی ممبرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان سول سوسائٹی ممبر  کاشف بجیر  نے عورتوں اور بچوں کے حقوق، خودکشی کے بڑھتے ہوۓ رجحان اور عوامل، خواتین اور بچوں سے متعلق درپیش مسائل، عورتوں اور بچوں سے ہونے والے دہرے رویہ پر روشنی ڈالی اور اسکے سدباب کو اجاگر کیا۔

 ایس ایس پی میرپورخاص نے پولیس افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اور بچے ہمارے معاشرے  کے کمزور پہلو ہیں اور ایسے کمزور پہلو پر ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مہمان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صلاح الدین شیخ، سعید ذاکر حسین، نے قانونی پیچیدگیوں اور ان کے سدباب پر روشنی ڈالی۔

سیمینار  کے اختتام پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن  نے عورتوں اور بچوں کے حقوق اور اس  سلسلے میں ہونے والی قانون سازی کے بارے میں آگاہی دی اور اس بات کا عزم دھرایا کے میرپورخاص پولیس اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل قریب میں اس سوسائٹی کے دو اہم ستونوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا موجودہ قوانین کی روشنی میں فی الفور ازالہ کیا جا سکے۔