جلالپورپیروالا، 19فروری (اےپی پی): جلالپورپیروالا میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کی سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے آپریشن میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 6 کنال قیمتی کمرشل زمین واگذار کرالی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس معاملے میں کسی دباؤ کو خا طر میں نہیں لائیں گے اور نہ ہی کسی کو سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔