نوشہرہ ورکاں،19فروری(اے پی پی):داخلہ مہم 2021 کے سلسلہ میں اے ای او یاور رندھاوا کی زیر صدارت سیاسی و سماجی شخصیت حاجی رانا نثار احمد کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ہیڈ ماسٹر سلامت علی نے شرکاء میٹنگ کو سکول میں موجود سہولتوں جن میں مفت تعلیم، مفت کتابیں، کوالیفائیڈ سٹاف ، صاف پینے کے پانی اورصاف ستھرے واش رومز وغیرہ سے آگاہ کیا۔ جس پر والدین اور اہل علاقہ نے سکول کے سابقہ نتائج اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ہیڈ ماسٹر سلامت علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 میں ایک کمرے کی تعمیر کے سلسلہ میں سیاسی و سماجی رہنما حاجی رانا نثار احمد سے تعاون کی درخواست کی جس پر حاجی رانا نثار احمد نے اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔