لاہور،22 فروری (اے پی پ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی،یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اورخود مختار میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دسمبر2021تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے-پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا بہترین پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام سے شہریو ں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی-انہوں نے کہا کہ صوبے میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالو ں کادائرہ کارمزید بڑھائیں گےراجن پور،لیہ، اٹک او رسیالکوٹ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کاجلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا-سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ہیلتھ کیئر کے حوالے سے دور دراز علاقوں کو یکسر نظر انداز کیاہماری حکومت پسماندہ علاقوں میں جدید ہسپتال قائم کررہی ہےعوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود مختار میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ میں ضروری ترامیم کی اصولی منظوری دے دی اور کہا کہ ترامیم سے میڈیکل انسٹی ٹیوشن میں پرنسپلز او رمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی تقرری کے طریقہ کار اور دیگر امور کو سٹریم لائن کیاجاسکے گا موثر مانیٹرنگ سے ہسپتالوں او رمیڈیکل انسٹی ٹیوشن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ورک چارج ملازمین کی تقرری کے حوالے سے بھی امور کو بہتر بنایا جا سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی کارکردگی اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اور خود مختار میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ میں ترامیم کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔