وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس

78

کوئٹہ، 03 فروری (اے پی پی ):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس بدھ  کو یہاں منعقد ہوا ۔

اجلاس کو محکمہ صحت کے ڈاکٹر نیاز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج سے کروناوائرس کی ویکسینیشن کا  عمل شروع ہو گیا ہے جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی جائے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں5ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے ۔پہلے مرحلے میں کوئٹہ، چاغی، تفتان،لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں کو فراہم کی جارہی ہے جہاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کی   ویکسینیشن کی جائے گی۔دوسری ملنے والی کھیپ بھی صوبے کے مختلف اضلاع کو فراہم کی جائیگی جبکہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم اور شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال چلڈرن ہسپتال میں کرونا ویکسینیشن کے لئے ڈیسک قائم کردیاگیا ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں آج سے شروع کئے جانے والی ویکسینیشن کا عمل کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے اور ہم وفاقی حکومت اور این سی او سی کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں پہلے مرحلے میں ویکسین دی گئی۔انہوں نے کہا کہ  فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی  جائے، ہیلتھ ورکرز ہمارے لیے بہت اہم ہے ان لوگوں نے کورونا کا سامنا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا آغاز کوئٹہ سے کردیا ہے جبکہ تفتان سمیت چاغی دالبندین اور دیگر ہائی رسک زون سمیت پورے بلوچستان میں ویکسینیشن کا آغا زکرینگے۔

 اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ربابہ بلیدی سیکرٹری صحت سمیت محکمہ صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

: