وزیرِ ہاٶسنگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں میڈیا کالونی/ ڈنگرام ہاٶسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا

105

پشاور، 18فروری(اےپی پی): خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے معاون خصوصی براۓ اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ آج میڈیا کالونی/ ڈنگرام ہاٶسنگ سکیم، سوات کا افتتاح کردیا جو 209 کنال اراضی پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ہاٶسنگ منصوبہ میں سرکاری ملازمین کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہاٸی راٸز فلیٹس تعمیر ہونگے جسمیں 40 کنال زمین صحافیوں کیلئے مختص کی گئی ہے۔

ڈاکٹر امجد علی نے بتایا کہ ہاٶسنگ منصوبہ میں تعلیمی ادارے، پارکس، ہسپتال، مسجد اور گریڈ اسٹیشن تعمیر ہونگے جس کے حتمی ماسٹر پلان و  ڈیزاننگ کی ذمہ داریاں یونیورسٹی آف انجیننرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کو سونپی گئی ہیں جبکہ شجر کاری پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبے میں جاری رہائشی منصوبوں میں صحافیوں کے لئے دو فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، رہائشی منصوبوں کے لئے جہاں زمین کم ہے وہاں لینڈ شیئرنگ پالسی کے تحت بھی منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی براۓ اطلاعات کامران بنگش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں قیام امن کیلئے صحافیوں نے بھی گراں قدر خدمات و قربانیاں دی ہیں، اسلئے اس منصوبہ سے صحافیوں کو بہترین رہائشی سہولت میسر آئیگی۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ قلیل مدت میں منصوبہ کو عملی شکل دینے پر ہاؤسنگ محکمہ کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے کیونکہ یہ ہاؤسنگ منصوبہ سوات میں روزگار کے مواقعوں سمیت علاقے کی معاشی ترقی میں تیزی لانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

   اس موقع پر ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان اور ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی بھی موجود تھے۔