وزیر اعظم عمران خان کی اپنے سری لنکن ہم منصب مہنداراجا پاکسے سے ون آن ون ملاقات

220

کولمبو،23فروری  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سری لنکن ہم منصب مہنداراجا پاکسے سے منگل کو ون آن ون ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوران منگل کو ٹمپل ٹریز میں ملاقات کی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے دفتر ٹیمپل ٹریز آمد پرپرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔سری لنکا کے وزیراعظم نے اپنے آفس کے مرکزی دروازے پر  وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔