پشاور، 11فروری(اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان عمران خان بیلین ٹریز شجرکاری مہم کے موقع پر لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں شجرکاری مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار نے کیا.
اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر تحصیل کمپاؤنڈ میں پودا لگایا اور عوام میں شجرکاری مہم کے موقع پر پودے تقسیم کئے۔
اس موقع پر ضلع خیبر محکمہ جنگلات کے فارسٹ آفیسر فلک نیاز نے کہا کہ لنڈی کوتل میں شجرکاری مہم کے دوران 2لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ شلمان کے پہاڑوں میں 1لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جائینگے، جس میں چیڑ. کیکر. سفیدہ پلوسہ اور دیگر درخت شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار نے کہا کہ شجرکاری مہم کا بنیادی مقصد علاقے کو سرسبز وشاداب بنانا ہے اس لئے علاقے کے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گھروں اور دیگر پہاڑوں میں پودے لگانے کے بعد ان کی حفاظت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پورا علاقہ سرسبز وشاداب ہو اور ماحول بہتر ہوسکے۔