وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ژوب میں ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹراور   برن  یونٹ کا افتتاح کر دیا

105

کوئٹہ، 7 فروری (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ   بلوچستان جام کمال خان  نے  ژوب کا دورہ کیا  جہاں   ا نہوں نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹراور   برن  یونٹ   کا باقاعدہ افتتاح  کیا   ۔ وزیراعلیٰ نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ  کیا اور کہا  کہ  ڈی ایچ کیو اسپتال میں موجود ڈیڑھ سو سال پرانی عمارت ایک قیمتی اثاثہ ہے،  تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ   بلوچستان جام کمال خان   نے   ڈاکٹر کمال خان چوک تا ایئرپورٹ روڈ کی تعمیر کے توسیعی منصوبے کا   بھی   افتتاح کیا۔ وزیراعلی کو بریفنگ دیتے  ہوئے   بتایا گیا  کہ  60 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ رواں سال جون میں مکمل ہوگا۔

وزیراعلی نے   فورٹ سنڈیمن کا بھی دورہ کیا  ۔ان کے ہمراہ  ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل، صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے ۔