وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے دو رُکنی چینی وفد کی ملاقات ، کارپوریٹ سوشل رسپونسبیلٹی پر بات چیت  کی   گئی

81

لاہور،24فروری(اے پی پی):وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے دو رُکنی چینی وفدنے زونرجی کمپنی کے جی ایم شُو ہونگ چینگ   کی   قیادت میں    ملاقات  کی  ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کارپوریٹ سوشل رسپونسبیلٹی پر بات چیت  کی   گئی ۔

اس موقع پر  ڈاکٹر اختر ملک نے گفتگو کے کرتے ہوئے کہا  کہ زونرجی، سی ایس آر کی مد میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،بین الاقوامی انرجی کمپنیوں کو اپنے منافع کا کچھ حصہ تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں سی ایس آر کی مد میں محکمہ توانائی  نے ٹرسٹ قائم کیا ہے،اس ٹرسٹ کے تحت ٹیکنکل ٹریننگ سکول اور ہیپاٹائٹس کلینکس کام رہے ہیں۔

ملاقات میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایم ڈی  ثانیہ اویس اور زونرجی کے لیگل ہیڈ آغا ارشیاں بھی موجود تھے۔