وفاقی وزراء کی پی ٹی آئی کے مرحوم ورکر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

96

سیالکوٹ21فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین، صوبائی معاون خصوصی اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمداخلاق ،سابق معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار، عمر ڈار ،  چودھری علی اسجد ملی اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کی ضمنی الیکشن کے روز ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کےکارکن ماجد مہر کے گھر آمد ۔اس موقع پر وفاقی وزراء نے ماجد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی