و زیر اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چوہدری مونس الہی  کی ملاقات

96

اسلام آباد،1فروری  (اے پی پی):و زیر اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چوہدری مونس الہی نے پیر کو ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے چوہدری شجاعت حسین کی تیمار داری کے لیے انکی رہائشگاہ آمد پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔