پاراچنار میں جشن مولود کعبہ حضرت علی المرتضیٰ کی مناسبت سے دو روزہ جلسے کا انعقاد کیا گیا

78

پاراچنار،26 فروری(اے پی پی):پاراچنار میں جشن مولود کعبہ حضرت علی المرتضیٰ کی مناسبت سے دو روزہ جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے قبائیلی عمائیدین اور علماء کے علاوہ مقامی انتظامیہ اور فورسیز کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

مرکزی امام بارگاہ داماد رسول اور مولود کعبہ کےظہور کے موقع پر منعقدہ دو روزہ عظیم الشان جلسے سےخطاب کرتے ہوئے خطیب  اہل سنت والجماعت مفتی سردار احمد،علامہ خیال حسین،ودیگر ذاکرین نے فتخ خیبر حسنین کے بابا علی مرتضیٰ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اسلام کی سربلندی کے لئے امام عالی مقام نے ناقابل فراموش خدمات انجام دئیے جلسہ  میں ملک کے سلامتی و بقا کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں دو روزہ جلسے کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھےاور ضلعی انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا اعلان کی تھا۔