پشاور،04 فروری(اے پی پی): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی عوام ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور بین الاقوامی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں مشتاق غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس ڈھائی سالہ دور حکومت میں جس جوان مردی کے ساتھ کشمیر کے ایشو کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اور اسی ایشو کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے کہ وزیر اعظم پاکستان بطور کشمیر کے عوام کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔