پاکستانی نوجوانوں کو تمباکو کے خطرات سے  بچانے کے لئے پائیدار اقدامات درکار

226

مالم جبہ ، سوات۔19 فروری ( اےپی پی): اسپارک  نے ایک مقامی ہوٹل میں “پاکستان میں پائیدار اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو تمباکو کے خطرات سے بچانے” کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

اسپارک کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی چیئر پرسن فلک راجہ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں میں تمباکو کا  بھڑتا ہوا استعمال ناقابل قبول ہے اوراس نشہ آور چیز کا استعمال ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے کارکن اس شعور کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں کہ تمباکو کا استعمال صرف صحت کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس سے غربت اور معاشی استحکام ، بچوں کی نشوونما ، بچوں کی تعلیم اور بچوں کی مزدوری پر بھی اثر پھڑتا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمران احمد ، کنٹری ہیڈ کمپین فار تمباکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) نے کہا کہ بامعنی اثر پیدا کرنے کے لئے تمباکو کنٹرول کی پالیسیاں پائیدار ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والے اپنی اوسط ماہانہ آمدنی کا 10٪ سگریٹ پر صرف کرتے ہیں۔ ان اخراجات کی وجہ سے ، لوگوں کے پاس بچوں کی غذائیت اور تعلیم جیسے ضروری سامان کے لئے کم رقم باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمباکو کے ٹیکس میں اضافہ ایک ثابت شدہ پالیسی ہے جس سے ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ بینک کی سفارشات کے مطابق تمباکوکے استعمال کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ، پاکستان سگریٹ پر ٹیکس میں دنیا کے سب سے کم درجے کے ممالک میں شامل ہے ، جس کی وجہ سے یہ مصنوعات  نوجوانوں کے لئے بآسانی میسر ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمباکو کنٹرول کے قوانین پر موثر نگرانی اور عمل درآمد کے لئے قومی تمباکو کنٹرول پالیسی اپنائے اور تمباکو کنٹرول سیلز کو مضبوط بنائے۔

خلیل احمد ، پروگرام منیجر ، اسپارک ، نے پاکستانیوں کی صحت پر تمباکو کے استعمال کے نتائج کے خطرناک حقائق اجاگر کیے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ، 2017 میں پاکستان میں تمباکو سے متعلق بیماریوں سے 163،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صحت کا بوجھ خاص طور پر نوجوان آبادی کو متاثر کررہا ہے۔ پاکستان میں ہر روز 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 کے قریب بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا حوالہ دیتے ہوۓ  تذکرہ کیا کہ تمباکو سے متعلق ملک میں تمباکو سے متعلقہ بیماریوں اور پیداواری کھو جانے کی وجہ سے نظام صحت پر 192 بلین روپے کا بوجھ پڑتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں تمباکو ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف  115 بلین ہے ۔