راولپنڈی،11فروری (اے پی پی):پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر تے ہوئے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، اس میزائل کی رینج 450کلومیٹر ہے جو کہ زمین اور سمندر سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین نیسکام نے آرمی سٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا اور پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لئے سائنسدانوں اور انجنیئرز کے تعاون کی تعریف کی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس نے کروز میزائل بابر کے کامیاب تجرے پر مبارکباد پیش کی ۔
چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر سمیت کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، سٹریٹجک ڈویژن کے سینئر افسران ، سائنسدان اور انجنیئرز میزائل تجربے کے موقع پر موجودتھے ۔