پاکستان کی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے  پوری طرح پرعزم ہیں: پاکستا نی  سفیر راجہ علی اعجاز

279

 

جدہ (سعودی عرب)،05 فروری (اے پی پی): سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز نے  کہا ہے کہ  جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں نے تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی حکومت اور اس کے عوام مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے  پوری طرح پرعزم ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  جمعہ کو یہاں مقبوضہ کشمیر  کے مجاہدین  سے اظہار یکجہتی     کیلئے سفارت خانہ پاکستان اور  قونصلیٹ جنرل جدہ  میں   آن لائین تقریب سے خطاب میں  کیا ، تقریب میں  سمندر پارکشمیری  رہنماوں  ، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و دیگر سماجی تنطیموں، میڈیا  اراکین نے شرکت کی۔

سفیرراجہ علی اعجاز نے کہاکہ  پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ دنیا میں ضمیر کی آواز بنے گا  ۔ وادی کشمیر میں ترقی لانے کے بھارتی دعووں کے برخلاف، بی جے پی حکومت کے انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے پیروکار اصلی مقصد مسلم اکثریتی علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنا ہے۔

مقررین نے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے میں کشمیری برادری کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 مقررین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بھارت کیجانب  سے   ڈھٹائی کیساتھ  خلاف ورزیوں کی مذمت کی  اور  کہا کہ  ریاستی جبر کو ختم کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہش کا تعین کرنے کے لئے عالمی برادری فوری مداخلت  کرے ۔

 درین اثناء جدہ میں پاکستان قونصیلٹ میں  بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا  جس میں مختصر پیمانے پر  قونصلیٹ میں پاکستانیوں اور  آن لائن جدہ کی سماجی سیاسی  تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور یوم یکجہتی  کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان  ، وزیر  اعظم پاکستان اور وزیر  خارجہ  کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

 تقریب کے مہمان خصوصی  او آئی  سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے   سفیر  رضوان سعید  شیخ تھے جبکہ  اوورسیز کشمیر کمیونٹی کے خورشید   متیار ، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری  اور  قونصل جنرل خالد مجید نے اور پاکستان میں سعودی عرب کے سابق  سفارت کار علی الغامدی نے ویڈیو لنک  خطاب کیا۔

  قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی جہاں جہاں موجود ہیں  وہ  کشمیر کی  آزادی کیلئے بھرپور  آواز رکھتے ہیں۔  کشمیروں سے یکجہتی کی تقریب  کروناء کی وجہ   سے مختصر ہے  مگر پرجو ش ہے  اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم  کی ہم پر زور  مذمت کرتے ہیں،کشمیر  میں مجاہدین کے حوصلے  بلند ہیں اور یہ ہندوستا ن کی شکست ہے۔