کوئٹہ،05فروری(اے پی پی):سردار بہا در خان یونیورسٹی کی وائس چانسلرساجدہ نورین نے یوم کشمیر کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے دکھوں میں شریک ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی طرح ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ “کشمیر بنے گا پاکستان” ۔