پشاور : لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم

82

پشاور، یکم فروری(اے پی پی): پشاور  لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیاہے۔ اس حوالے سے ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم نے کہا ہے کہ یہ ویکسینیشن سنٹر ایل آر ایچ کی او پی ڈی میں قائم کیا گیا ہے جبکہ ویکسینیشن کے لئے نرسنگ اور ای پی آئی سٹاف کو ٹریننگ دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین اسی ہفتے ملنے کی توقع ہے جو ابتدائی طور پر ہسپتال میں کام کرنے والے فرنٹ لائن عملے کو لگائی جائے گی۔