پنڈی بھٹیاں؛ منشیات کا بین الاضلاعی اسمگلرگرفتار ، چھ کلو چرس  برآمد

62

پنڈی بھٹیاں، 06فروری(اے پی پی): تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے   اہم کارروائی کرتے  ہوئے   منشیات کے بین الاضلاعی اسمگلر کو   گرفتار کر کے  منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم  کے   قابضے   سے  چھ کلو چرس  بھی  برآمد  کیا   گیا ۔

پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے ،منشیات اسمگلر یونس  نے  پنجاب بھر میں منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے  ،  ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔