لاہور 11، جنوری(اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک میں معاشی سروے ستر فیصد مکمل ہو گیا ہے، سروے کا مقصد لوگوں کی معاشی حالت کا جائزہ لینا ہے، لاہور ایک بڑا شہر ہے اس کا سروے پچھلے ہفتے شروع کیا ہے، یہ سروے ڈیجیٹل سروے ہے جس میں ہر ایک دروازے پر جاتے ہیں، یہ سروے سوالات نامے پر مشتمل ہے جس میں کوئی مذہبی یا سیاسی تفریق نہیں کی جاتی، یہ سروے حکومت کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، یہ سروے مقامی اساتذہ کریں گے جن کے پاس مخصوص یونیفارم ہو گا اور ہاتھ میں ٹیب ہو گا۔
انہوں نے کہا جیسے جیسے سروے ہو رہا ہے وظیفہ بھی ساتھ ہی دیا جا رہا ہے، کل کی تاریخ میں دو لاکھ اسی ہزار لوگوں کو اور آج دو لاکھ لوگوں کو میسج کیا گیا، ستر لاکھ لوگوں کی کفالت کا پروگرام شروع کیا ہے جو جون تک مکمل کر لیا جائے گا، سروے ٹیم کے ساتھ تعاون کریں سروے کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے، احساس پروگرام کا بجٹ وزارت خزانہ سے آتا ہے انٹرنیشنل ڈونر سے کوئی رابطہ نہیں،2016 میں غربت کی شرح چوبیس فیصد تھی،اساتذہ ہمارے سر کا تاج ہیں یہ ان کی مرضی سے سروے کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کے لیے اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جلد اعلان کر دیا جائے گا،اڑتیس لاکھ افراد ابھی تک احساس پروگرام میں کوالیفائی کیا ہے،ابھی تک 22 لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ ہمارے پاس آئے ہیں جن میں سے 18 لاکھ خواتین کو امداد دینے جا رہے ہیں،ستر لاکھ تک لوگوں کو وظیفہ دینے کا ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔