چنیوٹ،05فروری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ضلع کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین ، وکلاء ، تاجران ، سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ہوا جس میں کشمیری شہدا ء کے احترام میں 1منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیر و پاکستان کا ترانہ بجایا گیا ، اس موقع پر تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر لمبی زنجیر بنائی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی قیادت میں ایم سی چوک سے ختم نبوت چوک تک ریلی بھی نکالی گی۔
ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ،ڈی پی او بلال ظفر و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں کو باور کروانا کہ وہ اپنی جدجہد میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔