ڈیمو کریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کے حق میں استعمال کرکے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں: امیدوار حاجی عزیز اللہ آغا

72

پشین،02 فروری ( اے پی پی ): قبائلی وسیاسی رہنماء حلقہ پی بی 20 پشین تھری سے آزاد امیدوار عبدالباری خان ترین پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی عزیز اللہ آغا کے حق دستبردار ہوگئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کے حق میں استعمال کرکے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی اور پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدعیسی روشان۔ مسلم لیگ ن کے علی واللہ کاکڑ  سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔