کوئٹہ،05فروری(اے پی پی): جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے، بھارتی حکومت نے گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرکے لاکھوں کشمیریوں کو محبوس کر رکھاہے۔
یوم کشمیر کے موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہم مقصد یہی ہے کہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یاد دلایا جا سکے کہ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنے کشمیریوں کی آزادی کے لئے سردھڑی بازی لگادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی طرح ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ ”کشمیر بنے گا۔