ملتان، 16فروری(اے پی پی):کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے حکومت پنجاب کی کوششیں جاری ہیں ، روایتی بھٹوں کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ صوبہ میں82 فیصد روایتی بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
پنجاب کے8454 بھٹوں میں سے6902 بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل کئے گئے ہیں، مزید بھٹوں کو جدید سسٹم پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ ضلع ملتان میں492 بھٹوں میں سے370 بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل کر دئیے گئے ہیں، 100 بھٹوں کو جدید نظام پر منتقل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع کے تمام روائتی بھٹے بند ہیں، بھٹوں کی زگ زیگ سسٹم پر منتقلی سے ائر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئے گی اور سموگ کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
بھٹہ مالکان نے بھی زگ زیگ ٹیکنالوجی کو ماحول دوست اور زیادہ منافع بخش قرار دے دیا ہے۔