کوئٹہ؛ آف روڈ بائیکرز بلوچستان نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بائیک ریلی کا انعقاد کیا

72

کوئٹہ، 05 فروری (اے پی پی):کوئٹہ آف روڈ بائیکرز بلوچستان نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔سرینا چوک سے شروع ہونے والی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی پر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاءنے جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کے استعمال میں مدد کریں۔