کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت

105

کوئٹہ 22 فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم آج کل بہت مشہور ہورہا ہے اس سے بھی زیادہ خوشی انضمام کے کوئٹہ آنے پر ہے۔ انضمام الحق کا بڑا مشکور ہوں کہ انہوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔انضمام پاکستان کے ہیرو رہے ہیں۔ ہم بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کے فروغ پر سوچا نہیں گیا ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کے حصے بنے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شروع دن سی ہی اسپورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں گوادر اور کوئٹہ میں پی ایس ایل میں میچز ہو اور میری فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز ہے دعاگو ہو کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز ہی پی ایس ایل جیتے۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا کہ میں بلوچستان بہت دفعہ آچکا ہوں ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کررہے ہیں ،آئندہ آنے والے دونوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے اور ہماری کوشش کہ اسکول لیول سے کرکٹ ٹیم کو فروغ دیا جائے۔ بلوچستان کے نوجوان کرکٹ سمیت دوسرے اسپورٹس میں نام بنا سکتے ہیں۔