ہری پور؛چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید نے نئے جوڈیشل کمپلیکس اوربارروم کی عمارت کاافتتاح کردیا

135

ہری پور،21فروری( اے پی پی): چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس قیصررشیدنے  وکلاء کیلئے  نئے تعمیرہونے والے جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کردیا،جوڈیشل کمپلیکس آمدکے موقع پرپولیس کے چاق وچوبنددستے نے چیف جسٹس کوسلامی پیش کی جبکہ صدرڈسڑکٹ بارایسوسی ایشن شاہدمحبوب ایڈوکیٹ سمیت جوڈیشل افسران کی کثیرتعدادنے چیف جسٹس کااستقبال کیا۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قیصررشیدنے کہاکہ انصاف کی جلدفراہمی کے لیے وکلاء اورعدلیہ دونوں کوملکرکرداراداکرناہوگا،وکلاء اورججزدونوں کوسائلین کوانصاف کی فراہمی کے لیے کام کرناہوگا،نئے جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کی منتقلی سے سب سے بڑافائدہ سائلین کوہی ہوگاجھنیں یہاں پہلے سے ذیادہ سہولیات میسرہونگی،وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

چیف جسٹس قیصررشیدنے افتتاح کے بعدنوتعمیرجوڈیشل کمپلیکس کادورہ بھی کیاجسکے دوران صدربارنے اُنھیں تفصیلی بریفنگ دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بارشاہدمحبوب ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کاہری پورآمدپرشکریہ اداکیااوراُنھیں وکلاء کودرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاجس پرچیف جسٹس نے تمام جائز مطالبات کوجلدحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 اس موقع پرپشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبینچ کے جسٹس شکیل احمد،ابراھیم خان،ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج ہری پورمحمد آصف،صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ایبٹ آبادبینچ سردارعبدالراؤف خان،ممبرکے پی کے بارکونسل الیاس خان ایڈوکیٹ،شاہ فیصل مشہدی ایڈوکیٹ،وقاراحمد ایڈوکیٹ سمیت جوڈیشل افسران،وکلاء رہنماؤں کی کثیرتعدادموجودتھی۔