ہری پور:تربیلا ڈیم واٹر ونگ کے ملازمین کا واپڈا کی نجکاری اور بھرتیوں میں ملازمین کے بچوں کے کوٹہ ختم کرنے کے شدید احتجاج

70

ہری پور،02فروری   ( اے پی پی  ) :تربیلا ڈیم واٹر ونگ کے ملازمین کا واپڈا کی نجکاری اور بھرتیوں میں ملازمین کے بچوں کے کوٹہ ختم کرنے کے شدید احتجاج، احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ واٹر ونگ کے ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ہائیڈرو ہونین کا احتجاجی ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز واپڈا ہائیڈرو یونین تربیلا ڈیم واٹر ونگ کے ملازمین نے وآپڈا کی نجکاری و بھرتیوں میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ ختم کرنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبڑا سٹی پمپ سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی ہے ریلی جنرل مینجر تربیلا ڈیم کے آفس کے سامنے سے ہوتے ٹرانسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ سے یونین کے ریجنل چیئرمین رفیق مشوانی، وائس چیئرمین فیروز شاہ، سیکرٹری آصف شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری ذیشان عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہیں ہم کسی بھی صورت واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔واپڈا ملازمین کے بھرتیوں میں  بچوں کا کوٹہ ختم کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ناانصافی پر مبنی  ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بچوں کی بھرتیوں کا کوٹہ ملازمین کا حق ہے ۔لہذا فوری طور پر کوٹہ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا مہنگائی سے ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ دو سالوں میں پنشن و تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ تربیلا ڈیم واٹر ونگ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تربیلا ڈیم جنرل منیجر فرید احمد مغل اور  چیف انجنیئر سول کے ساتھ اچھی کوڈاینشن سے واٹر ونگ کے ملازمین کے مسائل کو حل کر رہےہیں ۔جن ہم نے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا۔ تربیلا ہسپتال صوبڑا سٹی کی ابتر صورت حال سے ملازمین میں شدید تشویش و بے چینی پائی جاتی ہے۔ ملازمین کو بروقت ادویات کی فراہمی نہیں کی جاتی ہے ڈاکٹرز کا رویہ بھی مریضوں کے ساتھ درست نہیں  ہے۔ جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو چکے ہیں کے ہسپتال کا محاصرہ کریں۔اور ہسپتال کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیں۔ لہذا فوری طور  ہسپتال کے معاملات کو انتظامیہ میں بہتری کے لئے اقدامات کرے۔