کلر سیداں،05فروری(اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر پر یوتھ لیگ سر صوبہ شاہ کے زیر اہتمام کلر سیداں کو آزاد کشمیر سے ملانے والے دھان گلی پل پر ریلی نکالی گئی۔
تقریب میں سول سوسائٹی ، صحافیوں، کلرسیداں کے سیاسی سماجی شخصیات سمیت اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آج کے دن تقریب کا مقصد جہدوجہد آزادی کشمیر کے لئے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے