خوشاب؛ عظمت کالونی جوھرآباد گلی میں مکان میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

62

خوشاب،21مارچ(اے پی پی ): عظمت کالونی جوھرآباد گلی نمبر 6 میں مکان میں آتشزدگی، آ گ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا ئی۔آگ عظمت کالونی کے ر ہائشی عظمت بلوچ کے گھر لگی جس کی   وجہ  سے  تقریباً 3 لاکھ کا نقصان ہوا ہے،تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

ریسکیو حکام کے  مطابق  حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔