دنیا بھر میں آج شہری دفاع کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیا

42

کوئٹہ یکم مارچ (اے پی پی): دنیا بھر میں آج شہری دفاع کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیامنعقدہ تقریب میں شہری دفاع کے عملے نے عملی مظاہرے کرکے دیکھائے ۔شہری دفاع کادن منانے کامقصد شہری تحفظ کی اہمیت کی جانب توجہ دلانا اور ناگہانی آفات کے دوران خدمات انجام دینے والے افراد کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ شہری دفاع کی تربیت لینے والی خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کر کے نہ صرف اپنی زندگی بچائی جا سکتی ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی بچایا جا سکتا ہے اس موقع پر شہری دفاع کے ساز و سامان کی نمائش بھی لگائی گئی۔