فرنٹیئر کور نارتھ خیبر رائفلز 144 ونگ چترال اور 165 ونگ باڑہ رائفل کے زیر اہتمام زخہ خیل میں بے روزگار افراد میں لوڈر رکشوں کی تقسیم ۔

256

پشاور، 8مارچ(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دورافتادہ علاقے بازار زخہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر رائفل 144 ونگ چترال سکاوٹس کے لیفٹینٹ کرنل حیدرزمان،باڑہ رائفل165 ونگ لیفٹینٹ کرنل شہباز رسول،علاقائی مشران و کشران نے شرکت کی۔

تقریب میں فرنٹیئر کور نارتھ خیبر رائفلز اور باڑہ رائفلز کے جانب سے بے روزگار افراد میں لوڈر رکشے تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر رائفل 144 ونگ چترال سکاوٹس لیفٹیننٹ کرنل حیدر زمان اور باڑہ رائفل 165 ونگ کرنل شہباز رسول کا کہنا تھا کہ بازار زخہ خیل ضلع خیبر کا دور افتادہ پسماندہ علاقہ ہے جہاں پر لمبے عرصے سے شورش تھی جبکہ کورونا کے باعث بھی اس علاقے کی پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بازار زخہ خیل میں قیام امن کے بعد فرنٹئیر کور کے جانب سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں علاقے کے بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے انہیں ایف سی میں بھرتی کیا جارہا ہے جس میں بازار زخہ خیل سے اب تک 450 نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کیا جاچکا ہے اور زخہ خیل کے نوجوانوں کو قد اور عمر میں خصوصی ریاعت دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ علاقے کے نہایت غریب و مستحق افراد میں فری لوڈر رکشے تقسیم کئے جارہے ہیں جس انکو باعزت روزگار میسر آسکی گی۔انہوں نے مزید کہاکہ بازار زخہ خیل میں ایف سی کے جانب سے فری آٹا کی تقسیم اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی تواتر سے جاری ہے جبکہ علاقے میں پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی بحالی بھی ممکن بنائی جارہی ہے جس سے علاقے میں تعلیمی ریشو بہتر ہوگی۔علاقے میں صحت سہولیات کے حوالے سے بھی ایف سی اقدامات اٹھاتے ہوئے بی ایچ یوز اپریشنل کررہی ہے۔آخر میں مقامی افراد نے فرنٹیئر کور نارتھ خیبر رائفلز کے ان اقدامات پر انکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگرامات کو جاری رکھا جائے۔