وزیراعظم کی ہدیت پرسعودی عرب میں پاکستانی  سفارت خانہ اور قونصل خانہ جدہ میں   کھلی کچہری کاانعقاد   

176

جدہ، 01 مارچ(اے پی پی ): وزیراعظم کی ہدیت پر دنیا بھر میں پاکستانی  سفارت خانے    ماہانہ کھلی کچہری منعقد کرکے پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں، سعودی عرب میں بھی  پاکستانی  سفارت خانہ  اور قونصل خانہ جدہ   نے   کھلی کچہری کاانعقاد   کیا  ۔

چانسری ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے پاکستان سفیر راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران کے سامنے اپنے مسائل بیان کیے جن میں زیادہ تر مسائل اقامہ کی معیاد کے خاتمے ، کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل شامل تھے۔

 اس موقع پر پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے میں سفارت خانہ پاکستان بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور مسلسل سعودی حکام کے ساتھ رابطہ میں رہ کر ورکرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔کھلی کچہری میں نائب سفیر ذیشان احمد، کیمونٹی ویلفئیر اتاشی ملک ابوبکر اور نوید افضال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔