پشین  کے قبائلی وسیاسی رہنماء آغا عصمت اللہ کی قیادت میں عسکری کرکٹ گراؤنڈ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی

35

پشین23، مارچ ( اے پی پی ) ؛  پشین  کے قبائلی وسیاسی رہنماء آغا عصمت اللہ کی قیادت میں عسکری کرکٹ گراؤنڈ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے 12 سو فٹ طویل پرچم پکڑ کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئ فیض آباد گراؤنڈ پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی ریلی میں نوجوانوں بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے آغا عصمت اللہ نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ کادن ایک عظیم دن ہے اس دن لاہور میں قراد داد پاکستان پیش اور منظور کیا گیا جو ایک آزاد ملک پاکستان کی صورت میں وجود میں آیا آج ہم اس آزاد وطن میں زندگی بسرکررہے ہیں آزادی کی زندگی قابل فخر ہوتی ہے آزادی کی قدرہم  غلام قوموں سے معلوم کرسکتے ہیں آزاد قومیں اپنے فیصلوں میں خود محتار ہوتے ہیں آج خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد وطن پاکستان حاصل ہوا۔