پہلا وومن ہاکی گولڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، کل ہونے والے سیمی فائنل میچ میں سکھر کی ٹیم فاتح

15

سکھر،31مارچ (اے پی پی): 27 مارچ سے شروع ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ شہید بینظیر بھٹو وومن ہاکی گولڈ کپ کے میچز پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہیں کل ہونے والے سیمی فائنل میچ میں سکھر اور میرپورخاص کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں اہم مقابلی میں دونوں ٹیمز پلیئرز نے سر دھڑ کی بازی لگا دی میچ کے آخری کوارٹر میں وقت ختم ہونے سے 5 منٹ قبل سکھر کی سینیئر ہاکی پلیئر کپتان صنم یوسف انصاری نے انتہائی بول کرکے مخالفین کے خلاف برتری حاصل کر لی۔

سکھر کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ1-0 سے جیت حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنا لی، میچ کے بعد کھلاڑیوں کا ٹیم کوچ، مینیجر کے ساتھ خوب ہلاگلا کیا اور خوشی اظہار سکھر کی ٹیم آج کراچی کی ساتھ پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلے گی یاد رہے کے ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہوا تھا۔