کروناایساوپیزکے ساتھ اوکاڑہ میں اجتماعی شادیوںکاانعقاد

249

اوکاڑہ، 24مارچ(اے پی پی): اوکاڑہ کے نواحی علاقےحویلی لکھا میں کروناایساوپیزکوملحوظخاطررکھتےہوئےاجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی معروف سیاسی سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے میزبان دیوان شاہ زیب احمدنے کہا کہ والدہ (چاند بی بی) کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کیلئے یوم پاکستان  کےتاریخی دن کے موقع پرمستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب رکھی گئی،  10مستحق جوڑوںکو مکمل جہیز کے علاوہ نقدی کی صورت میں سلامی کی رقم بھی دی گئی جس کے  اخراجات چاندبی بی ویلفیئرفاؤنڈیشن نے برداشت کئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد نے خصوصی شرکت کی اور شادی کرنے والے جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوۓکہا کہ مخیر حضرات اگر اسی طرح غریبوں کی بچیوں کی شادی کا ذمہ اٹھاتے رہیں گےتو کسی بھی غریب کی بچی بن بیاہی نہیں رہے گی۔

تقریب میں کرونا ایس او پیز کے تحت مہمانوں کو ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی فراہم کئے گئے۔