گورنمنٹ کالج بورے والا ، انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ ملتان بورڈ 2021 کا چمپئن  بن  گیا

142

ملتان، 02 مارچ (اے پی پی ): گورنمنٹ کالج بورے والا ، انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ ملتان بورڈ 2021 کا چمپئن  بن  گیا، انٹر کالجیٹ ملتان بورڈ ہاکی چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج بورے والا میں منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ کالج بورے والا، گورنمنٹ کالج وہاڑی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساہو کا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 142/EB گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال  نے  شرکت کی ۔

گورنمنٹ کالج بورے والا کو  چمپئن قرار دیا گیا اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ کامرس کالج وہاڑی نے حاصلِ کی۔