میرپورخاص،مارچ 08 (اے پی پی ): سرمایہ دارنہ ذہنیت اور کمرشل ازم نے آج کی عورت کے تقدس و حرمت کو پامال کیا ہے عورت کو انسانی نسل کی تربیت اور خاندان کی مضبوطی کے فریضے کی ادائیگی سے ہٹاکر میڈیا کے ذریعے بازار کی ذینت بنایا جارہا ہے اسلام نے محفوظ و مضبوط خاندانی نظام ہی کو عورت کی پناہ گاہ قرار دیا ہے اسلام ہی دنیا میں عورت کا سب سے بڑا محافظ ہے مغربی دنیا کی عورت خاندانی نظام نہ ہونے کے سبب آج دنیا کی غیر محفوظ ترین ہستی بن چکی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورت کے حقوق کے محافظ بن کر دنیا میں تشریف لائے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص محمد افضال آرائیں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت منعقدہ عالمی یوم خواتین کے دن کے موقع پر پریس کلب پر واک کی شرکاء خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج اولاد کی تربیت اور گھریلو فرائض کی ادائیگی کا فریضہ انجام دینے والی خواتین ورکننگ ویمن ہیں اسلام نے معاش کی تمام تر ذمہ داری مرد پر عائد کی ہے جبکہ یورپ معاش کے میدان میں عورت کو مرد کے برابر ذمہ دار قرار دیتا ہے یہ عورت کا بدترین استحصال ہے واک سے جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر حاجی نور الہی مغل اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کی راہنماوں محترمہ فوزیہ خالد صاحبہ ،رضیہ اصلاح الدین اور صبیحہ احتشام نے بھی خطاب کیا عالمی دن کے موقع پر پریس کلب پر منعقدہ واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی خواتین نے اپنے ہاتھوں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر عورت کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی نارواسلوک کے خلاف اور اور عورتوں کیلئے اسلام کے متعین کردہ حقوق کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔