امن، پیار، محبت و بھائی چارے کی علامت  گردوارہ کرتارپور میں سائکلنگ میلہ کا انعقاد،100 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت

55

شکرگڑھ،15مارچ(اے پی پی): امن، پیار، محبت و بھائی چارے کی علامت  گردوارہ کرتارپور میں سائکلنگ میلہ کا انعقادکیا گیا جس میں لاہور سے آئے 100 سے زائد سائیکلسٹ  نے شرکت کی۔

 ریس کے شرکاء نے 30 کلو میٹر کا دوطرفہ فاصلہ طے کیا، ریلی شکرگڑھ نارووال روڈ سے شروع کی گئی اور کرتارپور بابا گرنانک کے گردوارہ تک نکالی  گئی، ریلی میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

 سائیکل ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس سائیکل ریس  کا مقصد پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو بھی مکمل آزادی ہے۔