اوکاڑہ؛ کمرے میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سےقابو پا لیا

55

اوکاڑہ،23مارچ(اے پی پی): امام بارگاہ ساجدیہ چوک دیپالپور میں واقع گھر کے کمرے میں نا معلوم وجوہات پر آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائیٹنگ شروع کر دی اور ریسکیو ٹیم نے پانی کی مدد آگ پر مکمل طور پر قابو پا کر کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔