اوکاڑہ،23مار چ (اےپی پی ): اسپیشل برانچ کی نشان دہی پر بصیر پور پولیس کاآتش بازی کے سامان بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ لاکھوں روپے کا آتش بازی کا تیارسامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس کی اطلاع پاتے ہی اشتیاق ہاشمی نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لے لیا۔